• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سحروافطار کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئےانتظامات مکمل

لاہور(سپیشل رپورٹر) لیسکو نے رمضان المبارک کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور پورے لیسکو ریجن میں سحر و افطار کے دوران بجلی کی بلا تعطل سپلائی فراہم کی جائے گی ۔ چیف ایگزیکٹو چودھر ی محمد امین نے بتایا کہ لیسکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں سحر و افطار اور تراویح کے دوران تمام گھریلو صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ کیٹیگری 1، 2 اور 3پردن کے باقی اوقات میں بھی شیڈول لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جائے گی ۔ صنعتی صارفین کو بھی بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی لیسکو ہیڈ کوارٹر میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے شعبہ آپریشن، پاور ڈسٹریبیوشن کنٹرول سنٹر اور پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ 24گھنٹے فعال انداز میں کام کرئے گا ۔ رمضان المبارک میں بجلی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے صارفین 042-99205462, 042-99205461, 0320-0520888 کے علاوہ لیسکو ہیلپ لائن 111-000-118 پر رابطہ کرنے کے ساتھ ساتھ 8118پر ایس ایم ایس بھی کرسکتے ہیں ۔
تازہ ترین