• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوےکے ریزرویشن دفاترکا شیڈول جاری

لاہور (جنرل رپورٹر ) ریلوے انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران تمام ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری کردیاہے۔ نئے شیڈول کے مطابق مارننگ شفٹ صبح 8 بجے سے لیکر دوپہر 1 بجے تک اور شام والی شفٹ دوپہر 1 بجے سے لیکر شام 6 بجے تک کام کرے گی۔ جمعتہ المبارک کے روز دوپہر 12 بجکر 30 سے دوپہر2 بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا جن ریزرویشن دفاتر میں سنگل شفٹ کام کررہی ہے وہاں پر وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ یہ اوقات کار 19 رمضان المبارک تک لاگو ہونگے۔ 20 رمضان المبارک سے تمام ریزرویشن دفاتر معمول کے اوقات کار کے مطابق کام کریں گے۔ 
تازہ ترین