• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹ لسٹوں کونمایاں جگہ پرآویزاں کرنےکی ہدایت

لاہور(خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا نے چوہنگی دوگیج رمضان بازار کا دورہ کیا اور رمضان بازار میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بازار میں پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا۔ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا جائزہ لیا گیا۔بازار میں چینی اور آٹا کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اے ڈی سی جی نے بازار انتظامیہ کو خریداری پر آئے ہوئے شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔
تازہ ترین