• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نجی، کارپوریٹ یا کمرشل اداروں سےواجبات کی وصولی یقینی بنائے،پبلک اکائونٹس کمیٹی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس ہائوس رینٹ کی کٹوتی کو یقینی بنائے ، شہدا کے خاندانوں کے علاوہ دیگر کے ہائوس رینٹ الاونس کی کٹوتی ماہ جون تک یقینی بنائی جائے، محکمہ پولیس کی تمام گاڑیاں رجسٹر ہونی چاہئیں ، جن نجی ، کارپوریٹ یا کمرشل اداروں کو پولیس نے سیکورٹی فراہم کی ہے ان سے واجبات کی وصولی یقینی بنائی جائے۔یہ بات انہوں نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی اختر حسین لانگو کی صدارت میںبلوچستان اسمبلی کی کمیٹی روم میں ہوا جس میں ملک نصیر احمد شاہوانی ، زابد علی ریکی ، اجلاس میں سیکرٹری اسمبلی ، اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان ، ڈائیریکٹر جنرل آڈٹ ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ ، کمانڈنٹ بی سی ، اے آئی جی فنانس ، محکمہ قانون اور محکمہ ترقیات کے نمائندوں نے شرکت کی ،محکمہ خزانہ کے حکام کی پی اے سی میں عدم شرکت پر چیئرمین نے برہمی کا اظہار کیا۔
تازہ ترین