• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم باغ واقعہ ،آل بلوچستان ٹرانسپورٹ کا بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رکھنے کااعلاان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کراچی کوچز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبداللہ کرد ، آل بلوچستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ حاجی حکمت لہڑی ، ٹرانسپورٹر میر دولت لہڑی و دیگر نے مسلم باغ میں مسافر کوچ پر پیٹرول چھڑک کر اسے نذر آتش کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کے خلاف آج کوئٹہ کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں کو بطور احتجاج آج کوچز نہ چلانے کااعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ واقعہ کی انسداد دہشت گردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ کے نجی بس ٹرمینل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسافر کوچ کے حادثے میں جاں بحق افراد کا ہمیں بھی اتنا ہی دکھ ہے جتنا کسی اور کو ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز مقامی ٹرانسپورٹ کمپنی کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا اسے برداشت نہیں کرینگے واقعہ کے خلاف آج (بدھ) کوکوئٹہ کراچی روٹ پر مسافر کوچیں احتجاجاً نہیں چلائی جائیں گی ۔ جبکہ ملک کے دیگر صوبوں کو چلنے والی ٹرانسپورٹ بھی بند رکھی جائے گی ۔
تازہ ترین