• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید ٹیکنالوجی سے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں،سی ای او پی پی ایچ آئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پی پی ایچ آئی کے سی ای او عزیز احمد جمالی نے کہا ہے کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان کے زیر اہتمام صوبے بھر میں 761 مراکز صحت فعال ہیں جہاں لوگوں کو ہمہ وقت طبی سہولیات اور مفت ادویات دستیاب ہیں۔2020 میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی منظوری سے 108 بیسک ہیلتھ یونٹس کا اضافہ کیا گیا جو صوبے کی تاریخ میں ریکارڈ ہے ۔ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر بلوچستان کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزصحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین