• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف کارپوریشن عملے کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف کارپوریشن کے عملے نے روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا۔تفصیل کےمطابق محکمہ کارپوریشن کے ملازمین نے نونمبرچونگی پر روڑ بلاک کرکے کارپوریشن کےافسران کےخلاف نزیر احمد کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ کارپوریشن میں کام کرتے ہے افسران نے ہماری تین ماہ کی تنخواہیں ہی نہ دی جن کی وجہ سے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے گھر کا گزر بسر اس مہنگائی کےدورمین بمشکل پورا ہوتا ہماری تنخواہیں فوری ادا کی جائے ،ملازمین نے افسران کےخلاف شدید نعرے بازی کی گئی ،کوتوالی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو کارپوریشن کےافسران کی تنخواہیں ملنے کی یقین دھانی پر روڑ کھلوا دیا۔
تازہ ترین