• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت نے سرخ فیتہ کلچر دفن کر دیا، اختر ملک

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خطے کی ترقی کے خواہاں ہیں۔حکومت پنجاب کو شہریوں کے مسائل کا ادراک ہے اور تمام مسائل کو حل کرنے بارے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔پی ٹی آئی حکومت نے سرخ فیتہ کلچر کو دفن کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود سے بات چیت کے دوران کیا۔ ضلع ملتان کے دیگر ممبران صوبائی اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایم پی اے قاسم خان لنگاہ نے کہا کہ نئی ترقیاتی سکیمیں عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی جارہی ہیں اور شفافیت کو معیار بناکر عوام کے ٹیکس کی پائی پائی عوام پر خرچ ہورہی ہے۔ ایم پی اے سلیم لابر نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود، ترقی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ ایم پی اے واصف راں نے کہا کہ سکیموں کی تکمیل میں کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔ ترقیاتی سکیمیں وقت پر مکمل نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ محکمہ ذمہ دار ہوگا۔ کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تاخیری حربے یا سستی دکھانے والے افسران کو شوکاز دیا جائے گا۔ ادھورا کام چھوڑنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔
تازہ ترین