• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کی بھنویں مونچھیں مونڈنے پر مقدمہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کےبعد بھنویں،مونچھیں اور سر کے بال مونڈنے کے الزام میں پانچ افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔تفصیل کےمطابق مخدوم رشید پولیس کو محمد جاوید نے بتایا کہ مخدوم رشید حمام کی دوکان پر موجود تھا کہ ملزمان عباس ، کلیم ،عرفان وغیرہ آ گئے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ملزمان نے مجھے دبوچ کر بلیڈ سیفٹی کےساتھ میری بھنویں،مونچھیں اور سر کے بال زبردستی مونڈ ڈالے، پولیس نے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تازہ ترین