• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں روپے بٹورنے، زمین پر قبضہ کرنے کے الزام میں 5افراد کیخلاف مقدمات

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاکھوں روپے کی رقم بٹورنے اور زمین پر قبضہ کرنےکے الزام میں پانچ افراد کےخلاف مقدمات درج۔ چہلیک پولیس کو اقبال حسین نے بتایا کہ ملزمان رمضان، محمد علی، اللہ دتہ اور عمران نے نیل کوٹ میں تین دکانوں کا سودا اکیس لاکھ میں طے کرکے معاہدہ اقرار نامہ بیع تحریر کرکے کل رقم میں سے سات لاکھ پینسٹ ہزار وصول کرلئے بعد ازاں پتہ چلاکہ ملزمان نے مجھ سے دھوکہ دہی فراڈ و جعل سازی کرتے ہوئے میری رقم بٹورلی، شاہ شمس پولیس کو محمد رفیع نے بتایا کہ میرا مکان برقبہ ایک کنال سابقہ مالک ملزم محمد رمضان کو دیکھ بھال کیلئے عارضی طور پر رکھا ہواتھا جب ملزم کو مکان خالی کرنےکا کہاگیاجو صاف انکاری ہوگیا، پولیس نے ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرلئے۔
تازہ ترین