• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان (سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑے کے دو واقعات میں چھریوں اور کلہاڑیوں کے وار کر کے شہریوں کو زخمی کرنےکے الزام میں سات افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔تفصیل کے مطابق حرم گیٹ پولیس کو محمد رفیق نے بتایا کہ میرے بڑے بھائی محمد شفیق کو عبداللہ اور عثمان نے چھریوں کے وار کر کے زخمی کردیا۔ قادرپورراں پولیس کومظفر حسین نےبتایا کہ میرابیٹا جون عباس اپنے ماموں کے گھر جا رہا تھا کہ ملزمان محسن ،احسن ،شیر علی نے تشدد کانشانہ بنایا، میرے بیٹے کی ٹانگ توڑ دی۔
تازہ ترین