• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی کے ڈی میں ڈاکٹرزکا اجلاس، ادارے کی خود مختاری پرسمجھوتہ نہ کرنے کا عزم

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ڈاکٹرز تنظیموں اور انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیسیسز (آئی کے ڈی) کے ڈاکٹروں نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ادارے کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا نہ ہی ادارے سے باہر کے بندے کو ڈائریکٹر کے طور پر قبول کیا جائے گا۔ یہ عزم ڈاکٹروں کے اجلاس میں کیا گیا جس میں پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، آئی کے ڈی کے ڈاکٹرز اور دیگر ڈاکٹرز تنظیموں کے عہدیدار شریک ہوئے اس موقع پر آئی کے ڈی سے متعلق بورڈ آف گورنرز کے فیصلوں اور آئی کے ڈی کی خود مختاری کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ آئی کے ڈی فیکلٹی سے کسی کو ڈائریکٹر تعینات کیا جائے کوئی باہر کا بندہ قبول نہیں کیا جائے گا جبکہ کوئی بھی قدم باہمی مشاورت سے اٹھایا جائے۔ اجلاس میں کمیٹی تشکیل دی گئی جو حکام بالا کے ساتھ آئی کے ڈی کے مسائل پر بات چیت کرے گی، نئے ڈائریکٹر کی تعیناتی پر زور دے گی۔
تازہ ترین