• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکبر پورہ میں 400افراد کو کورونا ویکسین لگادی گئی

پشاور (نمائندہ خصوصی )رورل ہیلتھ سنٹرل اکبر پورہ میں ساٹھ سال سے زائد عمر کے بزرگوں کو مفت ویکسین لگانا شروع کر دی گئی ،آر ایچ سی اکبر پورہ میں ڈاکٹر آفتاب عالم ،ڈاکٹر افراسیاب ،فواد حسین اور ملک زادہ کی نگرانی میں چارسو فراد کو کورنا ویکسین لگا دی گئیں ،آرایچ سی اکبر پورہ میں شناختی کارڈ دکھانے پر ساٹھ سال سے زائد کے عمر کے بزرگوں اور خواتین کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے ،ڈسٹرکٹ انصاف کمیٹی ضلع نوشہرہ کے سابق چیئرمین سید سبز علی شاہ ،ممتاز سماجی رہنماء حاجی مصری خان ،انجمن تاجران کے صدر صلح الدین ویلج کونسل اکبر پورہ ون کے سابق ناظم سید مکرم شاہ اور سید صداقت شاہ نے آرایچ سی اکبر پورہ میں بزرگوں و خواتین کو مفت کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا خیر مقدم کیا ہے
تازہ ترین