• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشائخ عظام و علمائے کرام نے وقف بل کو مسترد کر دیا

پشاور(نمائندہ خصوصی) تحفظ اسلام کانفرنس کی طرف سے حکومت کے وقف بل کو مسترد کر کے بل کو ایک ماہ میں واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر ایک ماہ میں وقف بل کو واپس نہ لیا گیا تو عید کے بعداسلام آباد میں ڈی چوک میں مشائخ عظام علمائے کرام اور مشائخ عظام کے لاکھوں مریدوں کی طرف سے غیر معینہ مدت کے لئے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جبکہ بل کی منسوخی تک دھرنا جاری رہے گا۔ ممتاز روحانی پیشوا اور سابق صوبائی وزیر پیر زادہ بنی امین مانکی شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقف بل یہودی و استعمال قوتوں کا ایجنڈا اور اسلام پاکستان دینی مدارس اور خانقاہوں کے خلاف سازش ہے۔ دینی مدارس خانقاہوں اولیائے کرام کے خانقاہوں اور صوفی ازم کے ذریعے امن محبت اخوت و بھائی چارے کا درس دیا جاتا ہے۔ وقف بل مسلمانوں کے خلاف خطرناک منصوبہ ہے جس کی سختی سے مزاحمت کی جائے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین