• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعجاز آباد میں داماد کا بھائیوں کے ہمراہ سسر کے گھرپرحملہ

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ پھندو کی حدود اعجاز آباد میں بیوی کے ناراض ہوکر میکے جانے پر داماد نے بھائیوں کی مدد سے سسر کے گھر پر حملہ کردیا ۔ اسرار خان نے پولیس کو بتایا کہ دوسال قبل اس کی بیٹی انم بی بی کی شادی منصف ولد قیصر خان کے ساتھ ہوئی تھی تین ماہ قبل گھریلو تنازعہ پر اس کی بیٹی ناراض ہو کر میکے آئی ہے گزشتہ رو ز منصف اپنے بھائیوں افسر خان اور شہنشاہ اور والد کے ہمراہ ان کے گھر آیا اور اس کے ساتھ تکرار شروع کی اس دوران انہوں نے گھرمیں توڑ پھوڑ کی اور اس کی بیٹی کو تشدد کانشانہ بنایا ملزما ن نے انہیں ڈرانے دھمکانے کی خاطر فائرنگ کی اورفرار ہو گئے ۔
تازہ ترین