• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، شاہدرہ میں رات گئے پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں رات گئے پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ جبکہ مختلف مقامات پر دھرنے اب بھی جاری ہیں۔

پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ جی ٹی روڈ اور شاہدرہ اسٹیشن روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

فیروز پور روڈ، یتیم خانہ، اسکیم موڑ سمیت مختلف علاقے رات گئے بھی بند تھے۔

اسلام آباد کے فیض آباد انٹر چینج پر رینجرز، ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ مری روڈ کو کنٹینر لگا کر بند دیا گیا ہے۔

لاہور کے بعد رحیم یار خان، چکوال، شیخو پورہ، گوجرانوالا میں بھی رینجرز کو طلب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین