• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان نے اپنی ٹیم اراکین کی تصاویر پوسٹ کرنے کی وجہ بتادی

پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان نے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اپنی ٹیم کے ممبران کی تصاویر شیئر کرنے کی وجہ بتادی۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے ماہرہ نے اس مرتبہ اپنے اسسٹنٹ میک اپ آرٹس کے لیے پوسٹ کی۔ 

ماہرہ نے لکھا کہ مجھ سے لوگ اکثر سوال کرتے ہیں کہ میں کیوں اپنی ٹیم بالخصوص میک اپ آرٹسٹس کی تصاویر شیئر کرتی ہوں، تاہم مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ان کا جواب کیسے دیا جائے۔

انھوں نے بتایا کہ ان کا ان کے میک اپ آرٹسٹ عدنان کا کام سے متعلق ساتھ 2006 سے ہے۔ 

ماہرہ کا کہنا تھا یہ میرے دوست، میرے بھائی اور میرے راز دار ہیں، یہ جانتے ہیں کہ میں کب اپ سیٹ ہوتی ہوں، اور یہ بھی جانتے ہیں کہ مجھے کیسے ہنسانا ہے۔ 

اداکارہ نے بتایا کہ انھوں نے اپنے اس میک آپ آرٹسٹ کے ساتھ کافی وقت گزارا، وہ اداکارہ کے لیے ان کے گھر کا حصہ ہے۔ 

انھوں نے آخر میں لوگوں کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کا جواب بہت ہی آسان ہے کہ ’میں ان کی وجہ سے ہوں۔‘

آخر میں ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی دی۔



تازہ ترین