کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا اور سماجی کارکن جبران ناصر کی جوڑی کے چرچے سوشل میڈیا پر خاصے وائرل ہیں۔ اداکارہ منشا پاشا اور جبران ناصر نے بھی انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جارہا ہے۔تاہم ٹوئٹر پر ان دنوں جبران ناصر کی وجہ شہرت شادی کے علاوہ ان کے امریکن ہم شکل اداکار بھی ہیں۔ٹوئٹر پر ایک صارف نےجبران ناصراور امریکی ٹی وی سیریز بروکلن ،نائن-نائن کے کردار ایڈریان پائیمینٹو کی تصویر شیئر کی اور مداحوں کو دونوں کی مشابہت کے بارے میں بتایا۔امریکی ٹی وی سیریز میں ایڈریان پائیمینٹو کا اداکار، رائٹر اور کامیڈین جیسن مینٹکوز نے نبھایا تھا۔متعدد ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بھی شیئر کی گئی تصویر پراتفاق کا کیا جارہا ہے۔ایک صارف نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اکیلا نہیں جس کا خیال ہے کہ جبران ناصر اور امریکی اداکار ایک دوسرے کے مشابہ ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ دونوں میں قریب ترین مشابہت ہے۔