• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارتک آریان کی فلم ’دھماکا‘ کا نیٹ فلکس کیساتھ 135کروڑ بھارتی روپے کا سودا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اسٹار کارتک آریان کی فلم ʼدھماکاʼ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فروخت ہونے والی اب تک کی سب سے مہنگی فلم بن گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کارتک نے اداکار ورون دھون کے علاوہ سپر اسٹار اکشے کمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ ورون دھون کی فلم ʼکولی نمبر 1 ʼ(ایمیزون پرائم) اورʼ لکشمی ʼ(ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار) کے ڈیجیٹل حقوق بالترتیب 90کروڑ روپے (تقریباً 180 کروڑ پاکستانی )اور 110کروڑ (تقریباً 220 کروڑ روپے پاکستانی) میں فروخت ہوئے۔رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس نے فلم ʼدھماکا ʼکے لیے 135کروڑ بھارتی روپے (تقریباً270کروڑ روپے پاکستانی)کا سودا کیا ہے۔رام مادھوانی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم کورین فلم ʼدی ٹیرر لائیوʼ کا ہندی ری میک ہے۔ فلم میں ، کارتک ایک صحافی کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے جو شہر میں دہشت گردی کے حملے کے خلاف لڑ تا ہے۔ یاد رہے کہ کارتک آریان نے اس فلم کی شوٹنگ10دن میں مکمل کی تھی اور اس کے لیے انہوں نے 43 کروڑ روپے معاوضہ لیا تھا۔

تازہ ترین