• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم کا رمضان المبارک میں کلام ’سلام عاجزانہ‘ ریلیز کرنے کا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے رمضان المبارک کے موقع پر کلام ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے ۔گزشتہ روز عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں جو یقیناً ان کے کلام کے عکس بندی کے موقع کی تصاویر ہیں ۔پوسٹ کے کیپشن میں گلوکار نے کہا کہ ان کا نیا کلام ’سلام عاجزانہ ‘ جلد ریلیز کیا جائے گا ۔عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی مناسبت سے یہ کلام علی پرویز اور نعمان جاوید کے ساتھ مل کر ترتیب دیا ہے۔

تازہ ترین