• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک کی آمد پر ملکی و غیرملکی شوبز شخصیات کی مبارکباد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز ہوچکا ہے اور شوبز شخصیات کی جانب سے بھی رمضان کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمان بہن بھائیوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی۔ دیریلش ارطغرل‘‘ میں ابن العربی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار عثمان سر گڈ نے بھی رمضان کی مبارکباد دی۔بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ہر سال امت مسلمہ اور اپنے مسلم مداحوں کو رمضان مبارک کا پیغام دیتے ہیں۔ گزشتہ روز بھی انہوں نے ٹوئٹر پر تمام مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔امیتابھ بچن کے علاوہ بھارتی اداکار فرحان اختر، دیا مرزا، زرین خان، ثنا خان، عمران ہاشمی، ہماقریشی، حنا خان، سونم کپوراور ہنسیکا موٹوانی نے بھی رمضان کی مبارکباد دی۔اداکارہ منال خان نے اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے رمضان کریم کو سال کا بہترین وقت قرار دیا۔منال نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ﷲ تعالیٰ ہم سب کو اپنی مہربانی سے نوازے آمین۔دوسری جانب اداکارہ کی جڑواں بہن ایمن خان نے مسجد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ﷲ ہم سب کو اچھی صحت عطاکرے آمین۔اداکارہ عائزہ خا ن نے انسٹاگرام پر خوبصورت اور تروتازہ سفید اور پیلے پھولوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ﷲ تعالیٰ ہماری حفاظت کرے اور ہماری تمام عبادتوں کو قبول کرے،آمین۔دانش تیمور نے رمضان کے چاند کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی۔

تازہ ترین