• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ میں کورونا مثبت غیرملکی کرکٹر کی حکام سے بدتمیزی کا انکشاف

کراچی (عبدالماجدبھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سکس کے دوران کراچی کے ہوٹل میں جس انداز میں بایو سیکیور پروٹوکول کی دھجیاں اڑائی گئیں اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تحقیق میں ایک حیران کن انکشاف یہ ہوا ہے کہ ایک غیر ملکی کھلاڑی مثبت کورونا ٹیسٹ کے اگلے دن ہوٹل کے سوئمنگ پول پر تھا ۔ سیکیورٹی حکام نے اس کی سرزنش کرکے فوراً کمرے میں جانے کا کہااسے بتایا گیا کہ اس کی وجہ سے کورونا پھیل رہا ہے۔ لیکن وہ غصے میں آپے سے باہر ہوگیا، اس نے سیکیورٹی والوں سے بدتمیزی کی بلکہ کمرے میں بھی جانے سے انکار کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں یہ بات واضح طور پر موجود ہے کہ جن لوگوں کو اپنی اتھارٹی منوانا تھی وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک فرنچائز نے بھی پی سی بی کو بلیک میل کیا۔ حدرجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل معاملات کی نگرانی کرنے والے بورڈ حکام کورونا کیسز آنا شروع ہوئے تو افرا تفری کا شکار ہوگئے ۔ ایک ذمے دار تو کراچی سے لاہور جاچکے تھے۔

تازہ ترین