ممبئی (جنگ نیوز) انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس انگلی ٹوٹنے کے سبب انڈین پریمیئر لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔ راجستھان رائلز کی نمائندگی کرنے والے اسٹوکس پنجاب کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ وہ وطن نہیں لوٹیں گے بلکہ ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے۔