• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جتھوں سے ریاست بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی، فواد چوہدری

جتھوں سے ریاست بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی، فواد چوہدری


اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی واطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پورے ملک میں تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک روانی سے جاری ہے،جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلے بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی ، جمہوریت میں مختلف حلقوں کو نقطہ نظر کی اجازت ہوتی ہے لیکن حکومت کوبزورطاقت بلیک میل کوئی نہیں کرسکتا ۔پولیس اور اداروں پرتشدد میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائیگا۔ بدھ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی ادارے ہمارا فخر ہیں ،پوری دنیا میں وردی پہنے افراد ریاست کی عزت اور بقاء کی علامت سمجھے جاتے ہیںان کی عزت اورناموس کا تحفظ ہر شہری پر ایسے ہی لازم ہے جیسے ریاست سے وفاداری کا اصول جن لوگوں نے یہ اصول پامال کیا وہ قومی مجرم ہیں اور ان سے وہی سلوک ہونا چاہئے۔

تازہ ترین