لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف بیان دینے پر وزیراعظم کیخلاف درخواست پرسماعت کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سردار فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست پر سماعت کی ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل رانا عبدالشکور پیش ہوئے اورعدالتی حکم پر وزیراعظم کی تقریر کی ویڈیو جمع کرادی گئی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وزیر اعظم نے بیان میں نیب کی ناقص تفتیش کا ذمہ دار بھی ججز کوٹھہرانے کی کوشش کی۔ استدعا ہے کہ وزیر اعظم کوعدلیہ مخالف بیان دینے اور پروگرام کرنے سے روکا جائے۔