• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضورؐکی تعلیمات پر عمل اورلوگوں کی خدمت کوممکن بنایا جائے،اسماعیل لہڑی

کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اسماعیل لہڑی نے کہا ہے کہ رمضان کا بابرکت مہینہ شروع ہوچکا ہے۔ تمام مسلمانوں کو اس کی فضیلت اور اہمیت کو سمجھتے ہوئے رمضان المبارک کے مہینے امت مسلمہ پر رحمتوں اور برکتوں کی برسات ہوتی ہے۔ بحیثیت انسان ہمیں اپنے پروردگار اور حضور کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر لوگوں کی خدمت اور مدد کو ممکن بنانا ہوگا کیونکہ اس مہینے میں جو لوگ دوسروں کی مدد کرتے ہیں ان پر رحمتوں کی بارش برستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کو مہینوں کا سردار بھی کہا جاتا ہے اور اس مہینے میں ہمیں اپنی عبادت اور صدقہ خیرات ، غریبوں کی مدد کو یقینی بناکر اپنے لئے نیکیاں سمیٹ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک انسان کے نفس کا امتحان لیتا ہے جس طرح رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت اور دوسرا گناہوں سے بخش اور تیسرا عشرہ دوزخ کی آگ سے نجات کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ ہزاروں ماہ کی عبادت سے زائد اجر و ثواب ، صبر و شکر اور نزول قرآن کا مہینہ ہے۔ درایں اثناء اسماعیل لہڑی نے کمشنر ایاز خان مندوخیل کے بھائی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءرضا محمد رضا کے بھتیجے میروائس خان مندوخیل اور عبید اللہ جان بابت سے ان کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق دے۔
تازہ ترین