• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مداحوں کا شکریہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جو پیار مجھے مداحوں اور خاص کر پاکستانیوں سے ملتا ہے اس کا شکریہ الفاظ میں ادا نہیں کیا جا سکتا ہے۔

بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز کھیلے گئے شاٹس اور سنچری بنانے کے بعد کے لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب آپ کے اعتماد اور بھروسے کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور دعا، حمایت جاری رکھنے کا بھی کہا۔

واضح رہے کہ بابراعظم نے تیسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقا کے 204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 122 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔ میچ میں 122 رنز صرف 59 گیندوں پر بنائے، اس دوران انہوں 15 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔

تازہ ترین