• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنیرا نے ناقدین کو کھری کھری کیوں سُنائی؟

سماجی کاموں میں سب سے آگے رہنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اُن پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سُنادی۔

گزشتہ روز پاکستان سمیت دُنیا کے کئی ممالک میں پہلا روزہ رکھا گیا تھا جس وقت پاکستان میں روزہ تھا، اُسی دوران شنیرا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں شنیرا کچھ کھا رہی تھیں جبکہ اُس وقت پاکستان میں روزہ نہیں کُھلا تھا۔

شنیرا کی انسٹا اسٹوری دیکھنے کے بعد کچھ صارفین نے اُن پر شدید تنقید کی کہ اُنہوں نے روزہ نہیں رکھا اور ماہِ رمضان میں وہ اس طرح کی اسٹوریز لگا رہی ہیں۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے ناقدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’جو لوگ مجھے میسجز کرکے یہ بول رہے ہیں کہ میں نے روزہ نہیں رکھا تو میں اُن کو یہ بتاتی چلوں کہ میں پاکستان میں نہیں بلکہ آسٹریلیا میں ہوں۔‘

شنیرا نے کہا کہ ’اس وقت اسٹریلیا میں رات کے 8 بج کر 45 منٹ ہورہے ہیں۔‘

اُنہوں نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم! حوصلہ رکھیں۔‘

واضح رہے کہ شنیرا اور اُن کی بیٹی عائلہ گزشتہ کئی ماہ سے آسٹریلیا میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ اُن کے شوہر وسیم اکرم پاکستان میں موجود ہیں۔

آسٹریلوی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اپنے بارڈرز بند کر رکھے ہیں۔

تازہ ترین