• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی جانب سے 16 اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے، اوگرا نے پیٹرول 2 روپے فی لیٹر تک سستا کرنے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن حکام کو ارسال کی گئی ہے۔

سمری کے مطابق پیٹرول 2 روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

اوگرا نے اپنی سمری میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کی طرف سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے کی صورت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رہ سکتی ہیں

واضح رہے کہ 31 مارچ کو بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔

تازہ ترین