• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست کی رٹ ہر صورت میں قائم کریں گے، وزیراعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہاہےکہ کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ریاست کی رٹ ہر صورت میں قائم کریں گے۔

 وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی سکیورٹی اور مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے امن و امان کی صورتحال سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

ذرائع نے کہا کہ وزیر اعظم نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے پر سیکیورٹی اداروں کو سراہا۔

عمران خان نے کہا کہ پولیس، رینجرز سمیت تمام اداروں نے بہترین کام کیا۔

تازہ ترین