• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ امور، کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال


وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر نانگ رونگ نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ امور، کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے دوران غربت کے خاتمے سے متعلق چین کے تجربات پر گفتگو کی گئی۔ 

وزیر اعظم عمران خان نے چین میں غربت کا خاتمہ کرنے پر چینی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان چین کی غربت کے خاتمے کے ساتھ ترقی کا تجربہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہے، حکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے پورے ملک میں ویکسینیشن کا وسیع منصوبہ تیار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

تازہ ترین