• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس فلپ کی آخری رسومات سے متعلق حتمی پروگرام جاری

ملکہ برطانیہ الزبتھ ثانی کے شوہر اور آنجہانی برطانوی شہزادے فلپ کی آخری رسومات سے متعلق بکنگھم پیلس نے حتمی پروگرام جاری کردیا۔

ترجمان پیلس کے مطابق پرنس فلپ کی آخری رسومات ہفتے کو ادا کی جائیں گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پرنس فلپ کے چاروں بچے تابوت کے ساتھ چلیں گے، جبکہ ان کے پوتے شہزادہ ولیم اور ہیری بھی ہمراہ ہوں گے۔


ترجمان پیلس کے مطابق رسومات میں شرکت کرنے والے 30 افراد میں سے 3 جرمن رشتہ دار بھی شامل ہیں۔ 

ترجمان کا کہنا تھا کہ شرکا ملٹری یونیفارم کی بجائے صبح یا دن کے لباس پر میڈلز لگائیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ آخری رسومات، پرنس فلپ کی ملٹری اور ذاتی وابستگیوں کی عکاس ہوں گی۔

تازہ ترین