• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آج سندھ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج سندھ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، عمران خان میگا ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان سکھر میں احساس کفالت پروگرام کی سائٹ کا دورہ کریں گے اور کامیاب جوان پروگرام کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم کراچی میں گورنر سندھ اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ملکی سیکورٹی اور مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ریاست کی رٹ ہر صورت میں قائم کریں گے۔

تازہ ترین