• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج جنوبی افریقا سے چوتھا ٹی20، پاکستان کی سیریز جیتنے پر نظر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان چوتھا ٹی20 انٹر نیشنل جمعے کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ ون ڈے کے بعد ٹی20 سیریز جیتنے کے لئے اسے میچ میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے جبکہ میزبان ٹیم سیریز کو برابر کرنے کے لئے ہر صورت میں میچ جیتنا ہوگا۔جنوبی افریقا کے دورے میں پاکستانی ٹیم کی فتوحات تین بیٹسمینوں بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان کے گرد گھوم رہی ہیں۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ تیسرے میچ کی جیت اہم تھی کیونکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی اچھا نہیں کھیلے تھے۔ ہمارے بولروں نے کم بیک کیا اور دو سور رنز تک روکا ۔ سنچری کی کافی عرصے سے کوشش کررہا تھا۔رضوان بول رہا تھا کہ خود ہی میچ مکمل کرنا ہے، افسوس کہ آخر میں آؤٹ ہوگیا ریکارڈ نہ بن سکا۔ فخر نے اوپننگ کے لیے نہیں کہا۔

تازہ ترین