• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محنت کررہے ہیں، ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتیں گے، محمد رضوان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹیم کے اراکین کافی محنت کررہے ہیں، انشاء ﷲ سیریز جیتیں گے۔ ایک انٹر ویو میں محمدرضوان نے کہا کہ ہدف کافی مشکل تھا لیکن پلان لے کر گئے اور اچھا اسٹارٹ کیا۔ بابر اعظم کے ساتھ لمبا کھیل کر مزہ آیا۔ خیال رہے رضوان اور نے تیسرےمیچ میں197رنزکی شراکت قائم کی جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی سب سے بڑی شراکت ہے۔ یہ ہدف کے تعاقب میں بھی کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے بڑی جکہ جنوبی افریقا کیخلاف بھی سب سے بڑی شراکت ہے۔ میچ میں بابراعظم نے 122رنز کی انفرادی اننگز کھیلی جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی سب سے بڑی اننگز ہے، یہ جنوبی افریقا کیخلاف بھی مختصر ترین فارمیٹ میں سب سے بڑی اننگز ہے۔

تازہ ترین