• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریامیں ویکسی نیشن کیلئے ہرعمر کے افراد کو اندراج کی سہولت

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا میں اب ہر عمر کے افراد ویکسی نیشن کیلئے اپنا اندراج کراسکتے ہیں ۔ ویانا کو فائزر سے 215000 خوراکیں ملیں گی اوراب ہر عمر گروپ کےخطرے والے مریض ویکسینیشن کے لئے اندراج کرسکتے ہیں۔ ویاناشہر میں ویکسین کی فراہمی میں دشواریوں کے باوجود بہت ساری ویکسین لگوانے کی تاریخیں خالی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق محکمہ صحت ویانا نے کہا ہے کہ تمام عمر کے گروپوں کے خطرے کے مریض حفاظتی ٹیکوں کے لئے اندراج کرواسکتے ہیں۔ اس زمرے سے تعلق رکھنے والے 130000 افراد کوپہلے ہی ویکسین لگائی جاچکی ہے کیونکہ عمر کی وجہ سے اب ان کی باری تھی۔
تازہ ترین