• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر آزاد کشمیر ارشد محمود غازی کی وفات پر کمیونٹی کا اظہار افسوس

نوٹنگھم ( پ ر ) آزاد کشمیر کے سابق وزیر صحت ارشد محمود غازی میرپور میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ میرپور میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں والد غازی کشمیر الٰہی بخش کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا- برطانیہ میں مقیم کشمیری تارکین وطن نے ان کی اچانک وفات پر سخت دلی صدمہ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے بھائی انور غازی ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے اور مرحوم کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کیا ہے ، آزاد کشمیر کے سینئر قانون دان محمد ریاض انقلابی ایڈوکیٹ نے ارشد غازی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے میرپور اچھے سیاسی لیڈر سے محروم ہو گیا۔ برمنگھم سے خواجہ جاوید اقبال ایڈووکیٹ ، والسل سے راجہ شوکت علی، میرپور سے عبدالرحیم جوشی ، نوٹنگھم سے ڈاکٹر عبدالمناف نے کہا کہ ارشد غازی نے اپنے والد غازی الہی بخش کی طرح کشمیر کے لوگوں کی پر خلوص اور بے باک نمائندگی کی جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
تازہ ترین