• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن(جنگ نیوز ) حکومت پاکستان نے کورونا کی روک تھا م کیلئے ڈیٹا کی فراہمی کو بہتر اورآسان بنانے پاکستان جانے والے مسافروں کا ریکارڈ رکھنے کیلئےPass Track App جاری کردی ہے، حکومت پاکستان نے ایک نیا قدم بھی اٹھایا ہے جس کے تحت تمام مسافروں کو Pass Track App پر مطلوبہ معلومات / ڈیٹا جمع کرانا ہوگا۔ اس کااطلاق یکم مئی سے ہوگا یہ لازمی ہوگا اور اس حوالے سے کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ مزید براں ایئرلائنز آپریٹر کی یہ بنیادی ذمہ داری ہوگی کہ پاکستان کا سفر کرنے والے تمام مسافر Pass Track App کے ذریعے اپنی مکمل معلومات جمع کرائیں ۔اس ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کے ساتھ متعلقہ قوانین کے مطابق سختی سے نمٹاجائے گا ،Pass Track App پر عملدرآمد شروع ہونے کے بعدپیر یکم مئی سےہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا ڈکلریشن فارم جمع کرانے ضرورت نہیں رہے گی ۔
تازہ ترین