• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری سندھ پبلک سروس کمیشن معطل، چیئرمین کے وارنٹ گرفتاری جاری

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بنچ نے سیکرٹری سندھ پبلک سروس کمیشن کو عہدے سے معطل جبکہ چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن نور محمد جادمانی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔جمعرات کو جسٹس ذوالفقار احمد خان اور جسٹس محمد سلیم جیسر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے گزشتہ سماعت میں درخواست گزار لیڈی ڈاکٹر اسما کے وکیل سجاد احمد چانڈیو کے دلائل پر چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن نور محمد جادمانی کو ریکارڈ سمیت طلب کیا تھا۔ عدالتی احکامات کے باوجود چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن نور محمد جادمانی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے 20 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے جبکہ عدالت نے سیکرٹری سندھ پبلک سروس کمیشن عطاءاللہ شاہ کو بھی آئندہ سماعت تک کے لئے عہدے سے معطل کرنے کے احکم دیتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔

تازہ ترین