• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینیفر لوپیز اور الیکس کا منگنی ختم کرنے پر موقف سامنے آگیا

معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ جنیفر لوپیز اور ایلکس روڈریگز نے باضابطہ طور پر اپنی منگنی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

دونوں شخصیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم منگنی ختم کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ ہم دوست کے طور پر اچھے ہیں۔ہم ساتھ کام کرتے رہیں گے اور کاروبار کے حوالے سے بھی ایک دوسرے کی مدد جاری رکھیں گے۔

جینیفر لوپیز اور الیکس روڈریگز نے ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مداحوں کا بھی سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل جینیفر لوپیز اور الیکس دونوں ہی اپنے رشتے کے حوالے سے کھل کر بات نہیں کر رہے تھے تاہم ان کی جانب سے جاری بیان سے منگنی ختم ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

واضح رہے کہ 51 سالہ گلوکارہ کی 45 سالہ سابق بیس بال کھلاڑی ایلکس کے ساتھ 2019 میں منگنی ہوئی تھی، جنیفر لوپیز اور ایلکس روڈریگز نے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے 2 بار اپنی شادی ملتوی بھی کی تھی۔

تازہ ترین