• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری والدہ نے جہیز کے بجائے تعلیم کی فکر کی، اقرا عزیز

پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ میں برنس روڈ پر ایک فلیٹ میں رہتی تھی جہاں کا کچن چھوٹا سا تھا اور ہر کمرے میں باتھ روم بھی نہیں تھا لیکن مڈل کلاس فیملی سے ہونے کے باوجود میری والدہ ایک شکر گزار خاتون ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں اقرا عزیز نے کہا کہ میری والدہ یہ چاہتی تھیں کہ ان کی اولاد کو سب بہتر سے بہتر ملے، وہ ہمیشہ یہ کہتی تھیں کہ میں لڑکیوں کا جہیز جمع نہیں کروں گی بلکہ میں انہیں پڑھاؤں گی، میں یہ نہیں دیکھوں گی کہ انہوں نے اپنے سسرال کیا لے کر جانا ہے۔

انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق اداکارہ نے بتایا کہ یاسر کو مجھ سے پہلی نظر میں ہی پیار ہوگیا تھا لیکن مجھے یاسر سے محبت کرنے میں تھوڑا وقت لگا۔

اقرا عزیز نے کہا کہ میری یاسر سے پہلی ملاقات ٹورنٹو میں ہوئی جس کے بعد ہم دونوں نےایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا شروع کردیا۔

تازہ ترین