• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلن الزبتھ میکروری 52سال کی عمر میں چل بسیں

برطانوی اداکارہ ہیلن الزبتھ میکروری 52سال کی عمرمیں کینسر کے باعث چل بسیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیلن الزبتھ میکروری 2 بچوں کی والدہ تھیں اور انہوں نے متعدد فلموں،اسٹیج اور ٹی وی سیریز میں اداکاری کی۔

ہیلن الزبتھ میکروری کے شوہر کا کہنا ہے کہ انکی موت گھر پر ہوئی اور وہ کچھ عرصہ سے کینسر میں مبتلا تھیں۔

ہیلن الزبتھ میکروری کی مشہور فلموں میں اسکائی فال،ہیری پوٹر،دی کوئین اور دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین