• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے ماحول دوست شادی کی منصوبہ بندی کی تھی، دیا مرزا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈاداکارہ دیا مرزا نے15فروری کو کاروباری شخصیت ویبھو ریکھی کے ساتھ دوسری شادی کی تھی ۔ اس شادی کو انہوں نے کافی نارمل رکھا تھا ۔ شادی سادگی سے کی گئی بلکہ دونوں کے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں شادی ہوئی تھی ۔اداکارہ دیا مرزا نے ایک ویڈیو میں شادی کے بارے میں تفصیلات شیئر کی ہیں ۔ دیا نے بتایا ہے کہ انہوں نےماحول دوست شادی کی منصوبہ بندی کی تھی اور انہوں نے اس کو پانچ طریقے اختیار کرکے کامیاب بنایا تھا ۔شادی میں دیا مرزا کی لال بنارسی ساڑی بھی الگ تھی اور اس میں اداکارہ کافی خوبصورت بھی نظر آرہی تھی ۔ ویں ویبھو ریکھی سفید کرتا پائجاما پہنے نظر آئے تھے ۔ بروٹ کو دئے ایک انٹرویو میں دیا مرزا نے بتایا کہ گزشتہ مرتبہ میں نے اپنے سارے کپڑوں کی نیلامی کردی تھی اور اس مرتبہ میں نے یہ یقینی بنایا کہ ایسے کپڑے شادی کیلئے خریدے جائیں ، جنہیں میں دوبارہ بھی پہن سکوں ۔ یہاں تک کہ میرے شوہر ویبھو نے بھی ایسے کپڑے خریدے تھے ، جنہیں وہ زندگی بھر پہن سکتے تھے ۔ ویبھو نے شادی میں آنے والے مہمانوں کو میگھالیہ سے منگوائی ہینڈ کرافٹ والی لکڑی کی باسکٹ میں پیر تحفہ میں دئے تھے ۔ جو بھی سجاوٹ کی گئی تھی وہ قدرتی اور لوکل مارکیٹ میں دستیاب چیزوں سے کی گئی ، جن میں سے کئی چیزیں ریسائیکل ہوسکتی ہیں یا یہ چیزیں کرایہ پر لی گئی تھیں ، جو کہ دوبارہ استعمال کی جاسکتی ہیں ۔شادی میں کھانے کی بالکل بھی بربادی نہیں کی گئی ۔ اس کیلئے سبھی پروگرام کافی نجی رکھے گئے تاکہ مہمانوں کی تعداد کو مینٹین رکھا جاسکے ۔دیا اور ویبھو دونوں کی ہی یہ دوسری شادی ہے ۔ اس سے پہلے 2014 میں دیا نے اپنے کاروباری پارٹنر ساحل سنگھا سے شادی کی تھی ، جن سے 2019 میں علاحدگی ہوگئی ۔ وہیں ویبھو کی پہلی شادی یوگا اور لائف اسٹائل کوچ سنینا سے ہوئی تھی۔

تازہ ترین