• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگین جرائم کی تفتیش شعبہ انوسٹی گیشن انچارج خود کرنے کا پابند، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (اسد ابن حسن) کراچی میں سنگین جرائم کی تحقیقات تھانے میں تعینات شعبہ انوسٹی گیشن کا انچارج خود کرنے کا پابند ہوگا۔ گزشتہ روز ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن نمبر 3383/94جاری کیا۔ نوٹیفکیشن میں تمام ضلعی انوسٹی گیشن سربراہان کو تاکید کی گئی ہے کہ قتل، ڈکیتی و چوری کے درمیان قتل یا زخمی ہونے کی وارداتوں کی تفتیش تھانے کا اسٹیشن انوسٹی گیشن آفیسر (ایس آئی یو) جوکہ انسپکٹر کے عہدے کا ہوتا ہے، وہ بذاتِ خود کرے گا۔ واضح رہے کہ ماضی میں مذکورہ جرائم کی تفتیش جونیئر افسران کو دے دی جاتی تھی جس سے کیس کا بیڑا غرق ہوجاتا تھا اور ملزمان کو اس سے فائدہ پہنچتا تھا۔

تازہ ترین