اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انتشار کو ہوا دیکر کر حکومت کو بلیک میل کرنے کی غرض سے پھیلائے جانے والےمنظم تشدد کا جوانمردی سےسامنا کرنے پرمیں اپنی پولیس کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ 4 جوان شہیدجبکہ 600 سےزائد زخمی ہوئے۔ قوم ان ہیروز کی مقروض ہے چنانچہ شہداء کے اہلِ خانہ کی ہم مکمل دیکھ بھال کریں گے۔وزیر اعظم نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہی۔