• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو یہ تصور نہیں ہونا چاہیے کہ وہ ریاست کو یرغمال بنا سکتا ہے، طاہر اشرفی

لاہور ( وقائع نگار خصوصی)چیئرمین پاکستان علماءکونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ ریاست پاکستان کمزور نہیں ، پاکستان کی فوج ، سلامتی کے اداروں اور قوم نے ملکر دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دی ، 80 ہزار لوگوں کی قربانی دی گئی لہٰذا کسی کو یہ تصور نہیں ہونا چاہیے کہ وہ ریاست پاکستان کو یرغمال بنا سکتا ہے۔ کورونا وباء سے انسانیت خطرے میں ہے۔ وباء مسلسل پھیل رہی ہے، انسانیت کے تحفظ کیلئے رجوع الی اللہ اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔جو لوگ کورونا ویکسین نہ لگوانے کا کہہ رہے ہیں دراصل وہ دین اور دنیاوی علوم سے نا واقف ہیں۔گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاؤن لاہور میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ کورونا ویکسین روزہ میں بھی لگوائی جا سکتی ہے اور اس پر علماءاسلام کا اتفاق ہے۔

تازہ ترین