• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان امت مسلمہ کیلئے بہت بڑاانعام ہے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور ( وقائع نگار خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم،، مولانا قاری علیم الدین شاکر،قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا علامہ محبوب الحسن طاہر،مولاناخالد محمود، مولانا سید عبداللہ شاہ، مولانا سعید وقار دیگر نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ امت مسلمہ کے لیے بہت بڑا انعام ہے۔رمضان المبارک ہمارے لیے بہت سی نعمتیں اور برکتیں لے کر آتا ہے۔ تحفظ ختم نبوت دین اسلام کی روح ہے ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی بھی فرد مسلمان کہلانے کا حق دار نہیں۔انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم تحفظ ختم نبوت کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کریں ا ور منکرین ختم نبوت کی اسلا م وملک دشمن سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔
تازہ ترین