• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلیٹوں میں پانی کی عدم دستیابی پرریلوے ملازمین کااحتجاجی مظاہرہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ریلوے ملازمین نے ویٹ مین روڈ پر فلیٹس میں کئی روز سے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شدید نعرے بازی کی اور فلیٹس میں پانی سمیت دیگر مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین نے کہا کہ ویٹ مین روڈ پر قائم ریلوے فلیٹس میں گزشتہ 10روز سے پانی نہیں آر ہا۔رمضان المبارک میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے فلیٹس کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے، مظاہرین میں بچے اورنوجوان بھی شامل تھے جو ریلوے ورکشاپ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے ۔
تازہ ترین