• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حال ہی میں اسپتال سے ڈسچارج ہونے والی خوبرو اداکارہ سارہ خان کو اُن کے شوہر فلک شبیر نے خاص تحفہ دے کر خوش کردیا۔

سارہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں لال گُلاب اور پلیٹ میں ایک براؤنی رکھی ہوئی ہے۔


اداکارہ نے اُنہیں ملنے والے اس خوبصورت تحفے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سرپرائز ایسے ہوتے ہیں۔‘

سارہ خان نے یہ نہیں بتایا کہ یہ خوبصورت تحفہ اُنہیں کس نے دیا ہے لیکن مداحوں نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تحفہ یقیناََ آپ کو فلک نے دیا ہوگا۔

مداحوں کے کمنٹس پر ردعمل دیتے ہوئے سارہ خان نے کہا کہ جی ہاں! یہ تحفہ فلک نے دیا ہے جس پر مداحوں نے کہا کہ آپ ایک خوش قسمت لڑکی ہیں کہ جسے فلک جیسا محبت کرنے والا شوہر ملا۔

خیال رہے کہ سارہ خان ٹائیفائیڈ کا شکار ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے اُنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

سارہ خان کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد وہ کل ہی اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر واپس آئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سارہ خان کے شوہر فلک شبیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی تھی جس میں اُن کی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان اسپتال میں موجود تھیں۔

فلک شبیر نے تصویر کے کیپشن میں بتایا تھا کہ ’سارہ خان کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے تاہم اُنہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ اداکارہ کو کیا ہوا ہے۔‘

دوسری جانب ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سارہ خان کے مینجر نے بتایا تھا کہ اداکارہ ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ کچھ دنوں پاکستان کے دوست ملک تُرکی میں چھٹیاں گُزارنے کے لیے گئے ہوئے تھے۔

تازہ ترین