• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا کے گزشتہ سال کے خاص لمحات پر ایک نظر

رواں سال ننھی پری کی والدہ بننے والی بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما نے گزشتہ سال کے اپنے کچھ خاص لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

اس ضمن میں انوشکا شرما نے سوشل میڈیا کا رُخ کیا اور اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو مختلف ویڈیوز کو جوڑ کر بنائی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا شرما اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ہمراہ اپنے پالتو کُتے سمیت دیگر کتوں کو کھانا کھلا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ ویڈیو میں دِکھایا گیا ہے کہ وہ چند چھوٹے بچوں سے بھی ملتی ہیں اور اُنہیں بطور تحفہ کچھ دیتی ہیں۔

انوشکا نے یہ خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پچھلے سال کے کچھ خاص اور انمول لمحات۔‘

بالی ووڈ اداکارہ کی اس پوسٹ کو ناصرف اُن کے مداح خوب پسند کررہے ہیں بلکہ بھارتی فنکار بھی انوشکا کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

انوشکا شرما نے یہ پوسٹ 22 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جسے اب تک چار کروڑ 9 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ  رواں سال جنوری میں ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

اس حوالے سے خود ویرات کوہلی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی ننھی پری کی آمد کی اطلاع دی تھی۔

تازہ ترین